سعودی عرب: مسجد نبوی میں نصب کیا جانے والا بجلی کا پہلا بلب

سعودی عرب: مسجد نبوی میں نصب کیا جانے والا بجلی کا پہلا بلب

ریاض: مسجد نبوی میں بجلی کا پہلا بلب 117 سال قبل لگایا گیا تھا۔ مسجد نبوی میں لگایا جانے والا پہلا بلب دارالمدینہ عجائب گھر میں تاحال محفوظ ہے۔

سعودی عرب: بندرگاہ اور آرامکو کے رہائشی علاقے پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عجائب گھر میں محفوظ بلب پر لگی ہوئی پرچی کے مطابق یہ بلب 1907 میں مسجد نبوی میں لگایا گیا تھا۔

اخبار کے مطابق یہی وہ سال بھی ہے جب سعودی عرب میں پہلی مرتبہ بجلی آئی تھی۔

سعودی عرب: مسلح افواج میں خواتین کی بھرتیاں شروع

تاریخی کتب کے مطابق شروع میں بجلی کا نظام مدینہ منورہ کے علاوہ سعودی عرب کے کسی بھی دوسرے شہر میں نہیں تھا۔

خلیجی اخبار کے مطابق مسجد نبوی میں اس کی شروعات دو بجلی گھروں سے ہوئی تھی۔ ان میں سے ایک کوئلے اور دوسرا مٹی کے تیل سے چلتا تھا اور 20 کلو واٹ بجلی تیار ہوتی تھی۔

سعودی عرب: ماہر فلکیات نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی پیشنگوئی کردی

اردو نیوز کے مطابق اس زمانے میں نماز فجر کے دوران مسجد نبوی میں روشنی کے لیے چارجڈ بیٹری سے استفادہ کیا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں