آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی

فائل فوٹو


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تنزلی، تیسرے سے چوتھے نمبر پر آ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں میں انگلینڈ کے سلامی بلے باز ڈیوڈ میلان کا نمبر پہلا ہے جب کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز لوکیش راہول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

گیند بازو میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں ،جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کا نمبر دوسرا ہے۔ جب کہ تیسرے نمبر پر افغانستان کے مجیب الرحمان موجود ہیں۔

پی ایس ایل میں کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا، بابراعظم

ٹاپ ٹین میں کوئی  پاکستانی بالر شامل نہیں، آل رائونڈرز میں  افغانستان  کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں