ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار800 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے اضافے کے بعد 88 ہزار992 روپے ہو گئی ہے۔
ای سی سی اجلاس: رمضان ریلیف پیکج کی منظوری
اس کے علاوہ ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 157 روپے 4 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔