اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسمارٹ چپ والا ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پرانی فیس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسمارٹ چپ والا ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرا دیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے اسمارٹ چپ والے ڈرائیونگ لائسنس کا افتتاح کردیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نئے ڈرائیونگ لائسنس میں نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس میں سیکیورٹی سمیت دیگر فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
اسلام آباد:یونیورسٹی کے باہرخونی تصادم، ایک طالبعلم جاں بحق
ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے اس ضمن میں کہا کہ اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کے باعث دھوکہ دہی کی گنجائش نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی اسمارٹ لائسنس کو ایکسائز اور نادرا کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ شہریو کی سہولت کے لیے مزید بہتر سے بہتر اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ
ہم نیوز کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام کوائف چپ کے ذریعے درج ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیاا سمارٹ ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس پر ہی دستیاب ہوگا۔