بلاول اور مریم جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاریٹوں پر قابض لوگ اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے۔

انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں۔ عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: بلاول بھٹو اور حفیظ شیخ کی ملاقات

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ محمد نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے، مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی دیوار بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں