مہوش حیات نے اپنے محبوب کا نام بتا دیا؟


صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالآخر اپنے محبوب سے متعلق بتا دیا۔

خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پورا چاند میں میرا ایک لازوال عشق ہے۔

یاد رہے چند دن قبل مہوش حیات نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے آفیشل ترانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ شور کیوں مچایا جا رہا ہے، مجھے پی ایس ایل کا نیا ترانہ پسند آیا ہے، یہ بولڈ اور تازہ تھا۔

مہوش حیات نے مزید تحریر کیا کہ ہ یہ وہ چیز ہے جو ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہے، ہم ہمیشہ پہلے سے موجود چیزیں اور یہی کچھ چاہتے ہیں اور کچھ بھی مختلف قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں