امریکہ: حوثیوں کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج

پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کا کام جاری رکھے، انتھونی بلنکن

واشنگٹن: امریکہ نے حوثیوں کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے لیکن حوثیوں کے تین رہنماؤں عبدالملک الحوثی، عبدالخالق بدر الدین اور عبداللہ الحکیم پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

افغان- امریکا امن معاہدے پر غیریقینی کے سائے

خلیجی اخبار کے مطابق حوثیوں کا نام امریکہ کی جانب سے تیار کردہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے باضابطہ طور پر منگل کے دن نکال دیا جائے گا۔

امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتونی بلینکن نے کہا ہے کہ حوثیوں کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ انسانیت نواز کوشش کی مد میں کیا گیا ہے۔

انتونی بلینکن کے مطابق حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے والے فیصلے کی منسوخی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بدترین انسانی بحران کے شکار لوگوں تک امدادی سامان کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

امریکی انتظامیہ روس کے خلاف اقدامات پر غور کریگی، سیکریٹری خارجہ

امریکی سیکریٹری خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ حوثیوں کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھے گا اور اس حوالے سے مزید غور و خوص بھی کیا جائے گا۔

سابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے منصب سے علیحدگی اختیار کرنے سے قبل حوثیوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

سعودی عرب: حوثی ملیشیا کا حملہ، مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

امریکہ کے موجودہ سیکریٹری خارجہ انتھونی بلینکن نے اس سے قبل کہا تھا کہ دہشتگ رد تنظیموں کی فہرست سے حوثیوں کا نام خارج کرنا ان کی پالیسی کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔


متعلقہ خبریں