آئرن مین کی کار آپ بھی چلاسکتے ہیں

آئرن مین کی کار آپ بھی چلاسکتے ہیں

آئرن مین کی کار ای ٹرون جی ٹی گرینڈ ٹورر مارکیٹ میں متعارف کرا دی گئی ہے۔

اوڈی نے ای ٹرون جی ٹی گرینڈ ٹورر الیکٹرک کار کے اس نئے ورژن کی قیمت 133,105 برطانوی پاونڈ مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ورژن سے تقریباً دو گنا ہے۔

او ڈی نے ای ٹرون جی ٹی گرینڈ آر ایس ورژن کی پردہ کشائی کر دی گئی ہے۔

Robert Downey Jnr attending Audi Arrives At The World Premiere Of 'Avengers: Endgame' on April 22, 2019 in Hollywood, California

اس گاڑی کی خصوصیات میں صرف 3.3 سیکنڈ کے سپر کار پرفارمنس وقت میں 62mph سے آغاز کرنا اور 296 میل تک کی حد سے لطف اندوز ہونا شامل ہے۔

ای ٹرون جی ٹی گرینڈ ٹورر کا گیس یا زہریلے مادوں کا اخراج صفر ہے اس لیے اس کار کے استعمال سے زمین پر آلودگی میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پہلے الیکٹرک کار فلنگ اسٹیشن کا افتتاح اس سال ہوگا

ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈونی جونیئر نے مارول فلم ایوینجرز اینڈگیم میں اسکرین پر نئی بیٹری سے چلنے والی جی ٹی کا ابتدائی پروٹو ٹائپ چلایا۔


متعلقہ خبریں