صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اے ٹی ایم سے رسید لینے پر بینکوں نے چارجز لاگو کر دیے ہیں۔
ذرائع ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں مختلف بینک اے ٹی ایم سے رسید لینے پر سوا دو روپے تک چارجز وصول کر رہے ہیں۔
ملک کے مرکزی بینک کے ترجمان کا اس بابت کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی اے ٹی ایم سے محدود رقم نکالنے کی خبروں کی تردید
انہوں نے کہا کہ بینک اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز وصول کرنے میں آزاد ہیں۔ بینک جو بھی چارجز عائد کرتے ہیں وہ شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔
قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے محدود رقم نکالنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔
قومی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی حد مقررنہیں ، پیسے نکلوانے کی حد کا فیصلہ بینک کرتے ہیں۔
1/2 SBP categorically rejects the false message making rounds on social media, attributing to it that ATM cash withdrawal limit is restricted to Rs. 1,000.
— SBP (@StateBank_Pak) January 22, 2021
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مختلف بینک صارفین کو ایٹ ون ایٹ ون کے نمبرسے جعلی پیغامات موصول ہوئے۔
خیال رہے کہ مختلف بینک صارفین کو 8181 کے نمبر سے جعلی پیغامات موصول ہو رہے تھے جن میں کہا جا رہا تھا کہ صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک ہزار روپے نکال سکتے ہیں۔