سپریم کورٹ بحریہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ آج سنائے گی


اسلام آباد:سپریم کورٹ بحریہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ سنائے گی۔عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا۔

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی سپریم کورٹ کرے گی۔

عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورخواتین کی مبینہ اسمگلنگ کے خلاف لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی سپریم کورٹ میں ہوگی۔

سابق وفاقی سیکریٹری سلمان فاروقی کی بطور وفاقی محتسب تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت بھی کی جائے گی۔

ای او بی آئی ( ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن )کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کے خلاف دائر مقدمات کے دفاع کا معاملہ بھی عدالت سنے گی۔

سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی دائر درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی 2007 میں وطن واپسی میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف خواجہ آصف نے درخواست دائر کی تھی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس کے تشدد کے خلاف ازخود نوٹس کیس پر بھی سماعت ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں