20 سالہ لڑکی سے زیادتی، دو مبینہ ملزمان گرفتار

گریٹر اقبال پارک کیس:لڑکی کے جسم پر خراشوں اور نیل کے نشان

لاہور: ولیس نے لاہور کے علاقے مزنگ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزنگ کے علاقے میں دو افراد نے بیس سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا اور مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان کا لڑکی کے خاندان سے جائیداد پر قبضے کا تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز انہوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں احسان اور حسن نامی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان احسان اور حسن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ ملزمان نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں زیادتی کی اور پھر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: جہلم: چلتی گاڑی میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی کم عمر لڑکی سے زیادتی

دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹیگیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان اور لڑکی کے ورثاء کی مکان کے تنازع پر درخواست بازی چل رہی ہے۔ ملزمان کا ڈی این اے حاصل کرلیا گیا ہے، قصور وار پائے جانے پر ملزمان کے خلاف مضبوط چلان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔


متعلقہ خبریں