پی ایس ایل میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گروپ میچز کے دوران 20 فیصد تماشائی میچ دیکھ سکیں گے جبکہ پلے آف میچز میں تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 7 ہزار 500 شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5 ہزار 500 تماشائی لائیو ایکشن دیکھ سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق این سی او سی اور پی سی بی مشترکہ طور پرصورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے کراؤڈ کو کافی یاد کروں گا، بابراعظم

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ تماشائی کرکٹ بورڈ کا اثاثہ ہیں اور تماشائیوں کی اسٹیڈیم آمد ایونٹ کو چار چاند لگا دے گی۔ محدود تعداد میں داخلے کی وجہ سے ہر شخص اسٹیڈیم میں نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں