پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ 37 غیرملکی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں۔

پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے وائلڈ کارڈ پر  فاسٹ باؤلر حسن علی کا انتخاب کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز نے مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اور ٹام بینٹن، لاہور قلندرز نے افغانستان کے کپتان راشد خان، پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر، اور ملتان سلطانز نے کرس لین کو پلاٹینیم کیٹگری میں چن لیا۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں اسلام آباد نے لوئس ریگری، پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شیرفین ردرفوڈ، اور کراچی کنگز نے محمد نبی اور ڈین کرسٹن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد نے فل سالٹ، لاہور نے سمتھ پٹیل، زلمی عماد بٹ کوئٹہ نے عثمان شنواری اور کراچی نے چیڈوک والٹن کا انتخاب کیا۔


متعلقہ خبریں