کورونا وائرس: دنیا میں19 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 6 ہزار 693 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ36 لاکھ 10 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 39 لاکھ 82 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 74 ہزار 124 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 606 اور ایک کروڑ4 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: برطانیہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 498اور79 لاکھ61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 33 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 60 ہزار 645 ہے۔

فرانس میں27 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 66 ہزار841 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں28 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور78 ہزار508 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 22 لاکھ 96 ہزار102افراد متاثر اور22 ہزار264 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 22 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ77 ہزار291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں