2020 میں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ کیا پڑھا گیا؟ 

2020 میں وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ کیا پڑھا گیا؟ 

فوٹو: فائل


وکی پیڈیا پر 2020  میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین میں امریکی انتخابات اور کورونا وائرس چھائے رہے. 

رواں سال کورونا وبا کے پیج  کو 8 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ پڑھا گیا جبکہ امریکی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیج کا 5 کروڑ 54 لاکھ سے زائد افراد نے رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2020، پاکستان میں سب سے زیادہ کیا سرچ ہوا ؟

2020 میں کتنے لوگ جان کی بازی ہار گئے اس کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 4 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد نے دلچسپی دکھائی.

وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین میں کمالا ہیرس اور جوبائیڈن کا چوتھا اور پانچواں نمبر رہا۔

کورونا وائرس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے اس سال 2 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار 565 افراد نے وکی پیڈیا سے مدد لی اور یوں یہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین میں چھٹے نمبر پر رہا۔

امریکی لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ رواں برس ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اپنی بیٹی کے ہمراہ ہلاک ہو گئے تھے۔ سال بھر میں 3 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 656 افراد نے ان کے بارے میں جاننے کے لیے وکی پیڈیا کا رخ کیا۔

کووڈ 19 وبا بائی کنٹری اور ٹیریٹری، اس صفحے پر آنے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 75 ہزار 982 تھی اور یہ آٹھویں نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی سرچ میں ماروی سرمد سرفہرست، حلیمہ سلطان بھی شامل

2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات اور ملکہ الزبتھ دوئم وکی پیڈیا پر پڑھے جانے والے مضامین میں نویں اور دسویں نمبر پر رہے۔

ان دونوں صفحات پر 2 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 110 اور  2 کروڑ 41 لاکھ 47 ہزار 675 وزٹرز آئے۔


متعلقہ خبریں