چوری پکڑے جانے پر ملازمہ نے 85 سالہ مالکن کا قتل کر دیا

Murder

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی کے علاقے گلبرگ بلاک 5 میں چوری پکڑے جانے پر ملازمہ نے مبینہ طور پر 85 سالہ مالکن کو قتل کر دیا۔

پولیس نے 85 سالہ بنگلے کی مالکن کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملازمہ عارفہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتولہ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ عارفہ علی الصبح مالکن کے گھر میں چوری کر رہی تھی کہ 85 سالہ خاتون کی آنکھ کھل گئی جس پر نوکرانی عارفہ نے مالکن کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ موسیٰ کالونی کی رہائشی اور تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ ملزمہ گذشہ 4 سال سے بنگلے میں ملازمت کررہی تھی۔

خیال رہے کہ اکتوبر میں ناارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کے قتل کا مقدمہ والد کے مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: پولیس افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ہم نیوز کے مطابق مقتولہ کے والد نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو سابقہ خاوند نے قتل کرایا ہے۔ مدعی کے مطابق ان ک یبیٹی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن دو سال قبل اسے طلاق ہو گئی تھی۔

مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی ان کی بیٹی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بورڈ آفس سے دستاویزات لینے گئی تھی کہ سانحہ پیش آگیا۔


متعلقہ خبریں