وزیر اعظم: انڈسٹریل پیکج پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ انڈسٹریل پیکج پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

غیرملکی سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کا فروغ چاہتے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جو توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، سینیٹر شبلی فراز،حماد اظہراورعمرا ایوب سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کورونا: ایس او پیز پر عملدرآمد یقنی بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہونے والے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں اصلاحاتی عمل پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو آئی پی پیز سے مذاکراتی عمل کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم نے واضح طور پرہدایت دی کہ توانائی کے  شعبے سے وابستہ مسائل کا پائیدارحل وضع کیا جائے۔

حکومتی اقدامات سے چینی 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ عوام کو سہولتیں دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔


متعلقہ خبریں