پاکستان میں کورونا کے3ہزارسے زائد نئےکیسزرپورٹ

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں مزید 3 ہزار 499 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 6ہزار810 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹڑ کے مطابق کورونا سےمزید 39 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 205 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھرمیں کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار951 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور51ہزار654 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار91 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار968، خیبر پختونخوا ایک ہزار 378، اسلام آباد 329، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ریپڈ ٹیسٹنگ کے نتائج مصدقہ نہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد31 ہزار165، خیبرپختونخوا47 ہزار919، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، پنجاب ایک لاکھ 21 ہزار83، بلوچستان 17 ہزار268، آزاد کشمیر 7 ہزار67 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔

کورونا سےجاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا۔ اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی

میرپور میں سب سے زیادہ 27.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ مظفر آباد23.44، حیدر آباد 18.21،آزادکشمیر 21.3، پنجاب4.84، سندھ14.04، بلوچستان11.95، اسلام آباد6.62، خیبرپختونخوا5.57، گلگت بلتستان3.43،

لاہور6.19، راولپنڈی4.83، فیصل آباد3.14، کراچی 17.95، پشاور18.09،سوات 5.81، ایبٹ آباد6.22، کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.09 فیصد ہے۔

پاکستان میں70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں