لاہور: پنجاب میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین آل پنجاب سی این ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی کی قیمت میں 2 روپے60 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے80 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری
دوسری جانب حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی۔
حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کر دی جس کا نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی 12.96 روپے سے کم ہو کر 8 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے اور صنعتی صارفین کے لیے رعایتی پیکج 8 ماہ کے لیے ہو گا۔
بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 جون 2021 تک ہو گا جبکہ رعایتی پیکج کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک کے صنعتی صارفین پر ہو گا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت صنعتی صارفین پر 8 ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی لاگو نہیں ہو گی جبکہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں ریلیف صنعتی صارفین کو ملے گا۔