اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غلط اطلاع ملنے پر جاری کردہ اپنا تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ سے حذف کردیا ہے۔
نبی کریم ﷺکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے، صدر مملکت
ہم نیوز کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی غلط اطلاع ملنے پر اپنا ٹوئٹر پیغام جاری کردیا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹوئٹر پیغام حذف کرنے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ خرابی صحت کی بنا پر وینٹی لیٹر پر ہیں۔
I have deleted the Tweet, based on wrong info with apologies to the family. Mir Zafrullah Jamali is on the ventilator. I talked to Omar Jamali who confirmed this. May Allah grant him immediate recovery.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 30, 2020
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس ضمن میں میر ظفر اللہ جمالی کے اہل خانہ سے معذرت بھی کی ہے۔
ظفر اللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

