لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی گجرات کے صدر ضیا محی الدین کو بھائیوں سمیت نظر بند کردیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس: لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام
ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ پی پی گجرات کے صدرضیا محی الدین اوران کے بھائیوں کو گرفتار کرکے 30 دن کے لیے نظربند کیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے اس وقت پی پی منڈی بہاؤالدین کے صدرآصف بشیر سمیت دیگرعہدیداران کو بھی گھیرے میں لے رکھا ہے۔
پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ کا کہنا ہے کہ پی پی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جنرل سیکریٹری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ
ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اس وقت پی پی جھنگ اور فیصل آباد کے پارٹی عہدیداران کے ناموں کی فہرستیں لے کر گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔