یوتھ اولمپکس ایشین کوالیفائرز، قومی ہاکی ٹیم چھٹی پوزیشن حاصل کر سکی


بنکاک : ایشین یوتھ اولمپکس ہاکی کوالیفائرز میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں جاپان نے  پانچ کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی حاصل کی۔

میچ  کے اختتام سے چند لمحے پہلے تک مقابلہ پانچ، پانچ گول سے برابر تھا۔

آخری لمحات میں جاپانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور یکے بعد دیگرے دو گول کرکے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔

ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز راؤنڈ کا اختتام ہو گیا ہے۔ بھارت نے ایونٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

فائنل بھارت اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ اے میں بھارت کے ساتھ جنوبی کوریا، جاپان،  ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کو رکھا گیا۔

گروپ بی میں ملائیشیا،  بنگلہ دیش،  پاکستان،  چائینز تائپے، سنگاپور اور کمبوڈیا شامل تھے۔


متعلقہ خبریں