کراچی: صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 97 ہزار 394 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 97 ہزار822 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 198 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 198 پوائنٹس کمی کے بعد 40,281.96 کی سطح پر بند ہوا۔
