ٹیکس جمع کرنے والے ادارے نادہندہ نکلے


کراچی: ایف بی آر(فیڈرل بورڈ آف ریونیو) اداروں کوبلوں کی عدم ادائیگی پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے نوٹسز جاری کردیے۔

جاری کردہ نوٹسز کے مطابق کسٹمز تین کروڑ 64 لاکھ،انکم ٹیکس دو کروڑچارلاکھ اورسیلز ٹیکس چار کروڑ 16 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ حکام نے کسٹمز،انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کو بھیجے گئے نوٹسز میں بلوں کی واجب الادا رقوم کی فوری ادائیگی کا کہا ہے۔

ایف بی آر اداروں کو بھیجے گئے نوٹسز میں حکام نے متنبیہ کیا ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ادارہ کارروائی کا مجاز ہے۔

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ حکام نے خبردار کیا ہےکہ اگر واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی توپانی اورسیوریج کے کنکشنز منقطع کئے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں