اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اویس نورانی نے جلسے میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا۔ انہوں ںے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی بات کوئی محب وطن نہیں کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائید کررہا ہے۔
نواز شریف فساد کی جڑ ہے تو مریم نواز ذریعہ ہے، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا اسرائیل بھارت سے ملتا جلتا ہے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوکی صورت میں سیاست میں تفریح کا نیا سامان پیدا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پی پی چند اضلاع تک محدود ہو جائے گی۔
پی ڈی ایم جلسوں کا مقصد مقدمات ختم کرانا ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف نے پرائی سرزمین پہ ہماری فوج پر حملہ کیا، فوج کے خلاف باتیں کیں اور آج پھر اداروں کے خلاف باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے اثاثوں کا جواب نہیں دیتی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جب اپوزیشن کی حکومت ہو تو ادارے ٹھیک ہیں وگرنہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اداروں کا استعمال کیا جب کہ ہم نے اداروں کو مستحکم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اداروں کو مضبوط کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان چوروں سے آزاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے والد سے پوچھیں کہ نانا نے روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا تھا مگر آپ نے اس کو تبدیل کرکے 18 ویں ترمیم کا نعرہ بنادیا۔
سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ملکی جماعت کو ایک علاقے تک محدود کردیا ہے جب کہ قوم ان سے سوال پوچھ رہی ہے کہ کیا ہوا ان 65 ملین ڈالرز کا؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بد عنوانی پر عدالتوں نے مجرم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا۔
قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے، شبلی فراز
ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ان کا ایک ایجنڈا ہے کہ کس طرح خود کو احتساب سے بچائیں؟ انہوں ںے کہا کہ ہمارے لیڈر کی ایک ایک پائی پاکستان میں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ملک گیر پارٹی کو علاقائی جماعت بنا دیا ہے جب کہ آنے والے دنوں میں یہ چند اضلاع تک محدود ہو جائے گی۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آپ اپنے داغدار ماضی سے کبھی جان نہیں چھڑا سکتے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ایسے لوگوں کو عمران خان چھوڑنے والا نہیں ہے۔
قوم نواز شریف اور مریم نواز کو مسترد کر چکی ہے، شہباز گل
ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے کسی کو جمہوریت کی آڑ نہیں لینے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے۔