کراچی: پی پی رہنما راشد حسین ربانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راشد حسین ربانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

وہ دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث چند دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے مگر آج انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔

پی پی کے سینئر رہنما راشد ربانی کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر جعفر شاہ کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے راشد حسین ربانی کے انتقال کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ انہیں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی اسپتال میں اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا ہے۔

فلم اور ٹی وی کے ممتاز اداکار مرزا شاہی کا انتقال ہو گیا

سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور وقار مہدی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے راشد حسین ربانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمارشہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

قائداعظم پر کتاب لکھنے والے سابق بھارتی وزیردفاع انتقال کر گئے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا  کی ہے۔


متعلقہ خبریں