برٹش ایئرویز کی برطانیہ سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز

خوشخبری: برٹش ایئرویز کا نئی و سستی ایئر لائن شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور: برٹش ایئرویز نے برطانیہ سے لاہور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے اڑان بھر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برٹش ایئرویز کی پرواز 214 مسافروں کو لیکر لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی جو کل صبح 5 بج کر 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا

یاد رہے کہ جولائی کے آخری ایام میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ضمن میں برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتطامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کی درخواست بھی کی تھی۔

برٹش ایئر ویز کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ مینجرکو کی گئی ای میل میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

ای میل کے متن کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی اور دیگر سہولیات شروع کرنے کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئیں اور یہ بھی تحریر کیا گیا کہ برٹش ایئرویز کے زیر استعمال گیٹ اور لاؤنجز کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

برٹش ایئر ویز کی جانب سے کی گئی ای میل میں متعلقہ حکام سے کہا گیا تھا کہ جہاز سے منسلک فکس بریجز استمال کرنے کے لیے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے۔

برٹش ایئر ویز اسلام آباد کے لیے ہفتے میں تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔ برٹش ایئرویز نے کورونا  کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں