اسلام آباد: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ نوازشریف کا کبھی امام خمینی سے موازانہ نہیں کیا، صرف یہ کہا تھا کہ آیت اللہ خمینی نے بھی باہر رہ کر جدوجہد کی تھی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز باہر نکلنے اور جیل جانے کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو سالوں کے اندر اس حکومت نے پانچ مرتبہ ایف بی آر کے چیئرمین کو تبدیل کیا گیا ہے انہوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔
عدالت کا نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اخبارات میں شائع کرنے کا حکم
لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نواز کہ چکی ہیں کہ حکومت کے پاس پڑا ہوا میرا پاس پورٹ جلا دیں مگر ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، یہ لوگ ہمارے خلاف غداری کے مقدمے قائم کر رہے ہیں جن سے ہمار آدھا کام آسان ہو گیا ہے۔