ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی

 اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے گھریلو اور کمرشل ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، رواں ماہ ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 60 روپے اور کمرشل  کی 200 روپے بڑھ گئی۔ ملک میں ایل پی جی کی  قیمت اضافے کے بعد  125  روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت میں دوسو روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق  ملکی کھپت کو پورا کرنے کے لئے ایک  لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی  درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کواوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2.87 روپے فی کلو گرام اضافے کی منظوری دی تھی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ کردیا گیا تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی گیس: ڈسٹری بیوٹرز نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ہم نیوز کے مطابق ستمبر2020 میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 1 382.38 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں