دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 10 لاکھ 19 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں3 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار 734 افراد متاثر اور 10 لاکھ 19 ہزار 249 ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثر2 کروڑ 54 لاکھ 49 ہزار 854 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 77 لاکھ 23  ہزار 631 ہے۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 11 ہزار 778 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 74 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار 708 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد اموات

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 48 لاکھ 13 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 43 ہزار962 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 11 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 722 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار998 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی8لاکھ سے14ہزار زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں7 لاکھ 69 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور31 ہزار 791 اموات ہوئی ہیں۔

رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں