ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے دورہ پاکستان پر اہم فیصلہ

ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو عالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھودیگی، عبداللہ عبداللہ

اسلام آباد: افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کے دورہ پاکستان پراہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

عبداللہ عبداللہ کی اسد قیصر سے ملاقات، متعدد امور پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی کراسنگز ہفتے کے چار دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحدی راستوں سے پیدل کراسنگ کرنے والوں کو یہ سہولت دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق کیے جانے والے فیصلے کے تحت منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کو پیدل سرحد کراس کرنے کی اجازت ہوگی۔

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، شاہ محمود

اس ضمن میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت یہ سہولت خیبرپختونخوا میں افغان کراسنگ پوائنٹس پر دستیاب ہو گی۔


متعلقہ خبریں