کوروناوائرس:دنیا میں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 8 ہزار 522 افراد ہلاک اور دو کروڑ 80 لاکھ 54 ہزار 8 متاثر ہوئے۔

دنیا میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز70 لاکھ 15 ہزار 619 ہیں اور دو کروڑ ایک لاکھ 20 ہزار 4 سو سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ 95 ہزار 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں 44 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور75 ہزار 119 ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 28 ہزار653 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کے استعمال سے نامعلوم بیماری کا جنم، ٹرائل روکنے کا اعلان

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 135 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 236 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22 ہزار 53 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار168 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 69 ہزار 95 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں