کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
وازرت داخلہ نے حملے کے تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مقامی افراد کے مطابق حملہ علی الصبح کیا گیا۔
اب تک کسی بھی مسلح گروپ نے حملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
گزشتہ روز خود کش دھماکوں میں فوج اور پولیس کے14اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ دھماکے اس وقت کئے گئے تھے جب اس سے پہلےہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔
دولت اسلامیہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ گزشتہ روز ہونےوالے دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔