ملتان: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام امور طے پا چکے ہیں، عوام کو جلد سستی بجلی ملے گی۔
آئی پی پیز نےقومی خزانے کو4ہزار802ارب سےزائدکانقصان پہنچایا، رپورٹ
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ پہلے ملک میں بجلی کی کمی تھی اور مہنگے بجلی کے منصوبے لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی مل رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی پی پیز سے از سر نو تمام امور طے کیے ہیں اور جلد عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایوب خان کے دور کے بعد کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا جب کہ سابقہ حکومتیں صرف دیا مر بھاشا ڈیم بنانے کی باتیں کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج الحمد اللہ بھاشا ڈیم پر چینی انجینئرز نے کام شروع کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چولستان، بلوچستان اور ڈیرہ اسماعیل خان اس سے سیراب ہوں گے۔
وزیراعظم نےآئی پی پیز کو دس ارب روپےجرمانہ معاف کرنے کی سمری مسترد کر دی
ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سولر انرجی کے ذریعے 3.7 سینٹ فی یونٹ بجلی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ٹرانسمیشن لائن پر بھی کام کررہے ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھاشا دیا مر ڈیم آئندہ سات سال میں بنے گا تو معلوم نہیں کہ کس کی حکومت ہوگی؟ لیکن یہ طے ہے کہ فائدہ عوام کو پہنچے گا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں مزید 14 فیڈرز بنائے جائیں گے جس سے وولٹیج کا مسئلہ ٹھیک ہوجائے گا۔
واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چار کروڑ کے منصوبے سے حلقے کے عوام کو سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد اس آبادی کو سوئی گیس بھی ملے گی۔