لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے پنجاب کے اہم بیوروکریٹ اور انکے شریک ملزم آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے گریڈ 19 کے چیف انجینئرٹیپا،ملزم مظہرحسین اور شریک ملزم انجم ذیشان کو گرفتار کیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مظہرحسین ایل ڈی اے میں بطورچیف انجینئرتعینات رہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر50 کروڑ روپے مالیت کے اثاثہ جات بنائے۔
نیب کے مطابق ملزم مظہرحسین نے اپنے20 ہزار ماہانہ کے ملازم بھانجے کے نام 20کروڑ روپے منتقل کیے۔
نیب کا سہیل انور سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کے گھر پر چھاپہ
نیب لاہور نے ملزم مظہرحسین کیخلاف گزشتہ سال مبینہ شکایت پر انکوائری کا آغازکیا، ملزم نےایمنسٹی اسکیم کےنام پرکروڑوں روپےکےاثاثہ جات میں اضافہ کیا۔
ملزم کی جانب سے 23 کروڑ روپے اہل خانہ کے بینک اکاوَنٹس میں منتقل کرنے کے شواہد ملے ہیں جب کہ ملزم کے نام ایل ڈی اے ایونیو میں ایک کنال کے 3 پلاٹ موجود ہونے ک اانکشاف ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ملزم کے دیگراثاثہ جات میں 10 مرلہ کے 2 پلاٹ بھی ایل ڈی اے ایونیو سوسائٹی میں پائےگئے۔ بعد ازاں ملزم کے ذاتی اکاوَنٹ میں 8 کروڑ روہے منتقل ہوئے جس کے ذرائع بھی نہ بتائےجا سکے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور حکام ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت لاہور میں پیش کریں گے۔