کراچی: پاک فوج اور پاک بحریہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری


کراچی: شہر قائد میں پاک فوج اور پاک بحریہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

سندھ: بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی انجینئرنگ ٹیم کراچی کے مختلف علاقوں سے نکاسی آب میں مصروف ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کے پی ٹی، سوک سینٹر، محسن بھوپالی اورگولیمارانڈر پاس کو کلیئرکردیاگیا ہے۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزِری انڈرپاس پرکام جاری ہے جب کہ بہت سے مقامات سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنےکے لیے آرمی موبائل ریکوری یونٹ تعینات ہیں۔

کراچی: پاک فوج نے شارع فیصل پر انڈر پاس کلیئر کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی موبائل ریکوری یونٹ ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔


متعلقہ خبریں