’پنجاب میں سیلابی صورتحال سے متعلق حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں‘


لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال سے متعلق حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنڑول روم قائم کر دیا گیا ہے جب کہ اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے واسا، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے بھی الرٹ ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا عمل 2 ماہ قبل مکمل کیا جا چکا ہے اور انڈرگراوَنڈ واٹر سٹوریج ٹینک منصوبے کی دیگر شہروں میں بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خطرہ

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں کم کرنے کیلئے نالہ لئی جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے جہلم، چناب، خانکی بیراج سمیت دیگر بیراجوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں