میئر کراچی نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا

آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرالیں، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے دورے کی درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں نے شہر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے۔

وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا

وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے وہ خود جائیں گے۔

کراچی میں کل سے پیر تک مزید بارشوں کا امکان

انہوں نے وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے اور اس ضمن میں تمام وفاقی اداروں کو باقاعدہ وزیراعظم کی جانب سے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں