کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ26 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کوروناوائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں سات لاکھ 91 ہزار 678 افراد ہلاک اور دو کروڑ 26 لاکھ 11 ہزار 341 متاثر ہو چکے ہیں۔ تا حال ایک کروڑ 53 ہزار سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 57 لاکھ ایک ہزار 390 افراد متاثر اور ایک لاکھ 76 ہزار 365 ہلاک ہوئے۔

وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 34 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 11 ہزار189 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار 17 ہو گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 42 ہزار 106 افراد متاثر ہیں اور 16 ہزار 99 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12  ہزار 423 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 37 ہزار31 افراد متاثر ہیں جب کہ 58 ہزار 481 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 64 لاکھ 93 ہزار ہے۔


متعلقہ خبریں