وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں ایک اور پناہ گاہ بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں ایک اور پناہ گاہ بنانے کا اعلان

فوٹو: فائل


راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ایک اور پناہ گاہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان راولپنڈی کے علاقہ راجہ بازار میں قائم پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: بصارت سے محروم افراد کو احتجاج مہنگا پڑگیا، پولیس نے پناہ گاہ میں بند کردیا

ان موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کے لیے انتظامات کومثالی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلی ٰعثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد  سے انتظامات  سے متعلق بھی دریافت کیا۔

پناہ گاہ میں مقیم افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری

دوسری جانب چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد میں 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پناہ گاہوں کو معیاری بنانے سے متعلق اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،عثمان ڈار اور ایم ڈی بیت المال نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس رضاکاروں کی جانب سے پناہ گاہوں کے دورے پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار بتدریج دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں