کورونا:بیرون ملک ملازمتیں کم ہوئیں، تین ماہ میں 232پاکستانیوں کو ملازمتیں ملیں

کورونا:بیرون ملک ملازمتیں کم ہوئیں، تین ماہ میں 232پاکستانیوں کو ملازمتیں ملیں

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک ملازمت میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران صرف 232 پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمتیں حاصل کی ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کے2 سال مکمل:اہم وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار وفاقی وزارت اوور سیز کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزارت اوورسیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیا پاکستان کالنگ انیشیٹولانچ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
اب تک ایک ہزارسےزائد اوورسیز پاکستانیوں نے سی ویز ویب سائٹ پراپلوڈ کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے ایک لاکھ گیارہ ہزارسے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا گیا۔ وطن واپس لائے جانے والے پاکستانیوں میں سے 2018 تبلیغی اور1326 قیدی تھے۔

وفاقی وزارت اوورسیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای اوبی آئی پنشن میں 61 فیصداضافہ کیا گیا اور اوورسیز ورکرز کے لیے لازمی این آئی سی اوپی کی شرط ختم کی گئی۔

دو سالہ حکومتی کارکردگی پر کابینہ ارکان کا وزیراعظم کو خراج تحسین

ہم نیوز کے مطابق پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یواے ای، جاپان اورکویت سے مین پاورایکسپورٹ کے لیے معاہدے کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ او پی ایف اسلام آباد دفترمیں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت قائم کی گئی اور او پی ایف کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا آغازکیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد اور کراچی میں قطر ویزہ سینٹرز قائم کیے گیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے وزارت اوورسیزسے متعلق 1411 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1392 شکایات نمٹادی گئیں۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کیا رہی؟

وفاقی وزارت اوور سیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک وفات پا جانے والے ملازمین کے لیے 912 ملین روپے ریکور کیے گئے۔


متعلقہ خبریں