کورونا وائرس: دنیا میں2 کروڑ 20 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور دو کروڑ 20 لاکھ  73 ہزار 611 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ 48 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 73  ہزار 716 ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 56 لاکھ 12 ہزار 27 ہو گئی ہے۔

وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 33 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 8 ہزار654 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 51 ہزار 955 ہو گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے9 لاکھ 32 ہزار 493 افراد متاثر ہیں اور 15 ہزار 872 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11  ہزار 982 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 89 ہزار 886 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ25 ہزار733 افراد متاثر ہیں جب کہ 57 ہزار 23 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 64 لاکھ 93 ہزار ہے۔


متعلقہ خبریں