سندھ: کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 487 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں کورونا کے مزید 487 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 246 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار259 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق صوبے میں 212 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 52 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 82 ہزار 645 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 58 ہزار 99 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹرانتھونی فاؤچی پر کورونا وائرس تیار کرنے کا الزام

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار چار سو 94  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار 870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں