کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر قائد کے تمام مسائل کا حل آئین کے آرٹیکل 140- اے میں ہے۔
وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب تک اختیارات مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو نہیں ملتے ہیں اس وقت تک مسائل کا حل مشکل ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140 -اے کے حوالے سے ہماری پٹیشن سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ہے۔
کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ پٹیشن پر جلد سے جلد فیصلہ کیا جائے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے واضح کیا کہ جب تک اختیارات مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو نہیں ملتے ہیں اس وقت تک مسائل کا حل مشکل ہے۔
مسائل حل نہ کیے تو حق بنتا ہے کہ اگلا قدم اٹھائیں، میئر کراچی
وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے دورہ سندھ کے دوران واضح طور پر کہا تھا کہ کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل با اختیار مقامی حکومتوں کے قیام میں مضمر ہے۔