سندھ میں کورونا سے مزید 36 اموات رپورٹ


کراچی:  سندھ میں کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی  تعداد 2ہزار 96 تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 670 کیسزرپورٹ  ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 883 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 440 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے 70 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 305کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 83ہزار496ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5709 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 69 ہزار 191 افراد متاثر ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ  13 ہزار 175 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ: کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 880 متاثر

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1763 کیسز رپورٹ ہوئے اور 32 افراد کا انتقال ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار307 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,753 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,517، اسلام آباد 14,722، آزاد جموں و کشمیر 1,961، گلگت بلتستان 1,896 اور پنجاب میں 91,129 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 100، سندھ میں دو ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 158، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 248 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں