ایپس پرپابندی کی سوچ پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کو تباہ کردے گی، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے) اخلاقیات سدھارنے اورانٹرنیٹ پرپابندی کی سوچ نہ اپنائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے لکھا کہ انٹرنیٹ یا ایپس پرپابندی کی سوچ پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کو تباہ کردے گی۔

خیال رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں ویڈیو ایپ بیگو اور آن لائن گیم پب جی پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس

جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کئی ممالک میں یوٹیوب بند ہے، امریکہ اور یورپی یونین کے خلاف مواد یوٹیوب پر ڈال کر دکھائیں۔کئی ممالک میں سوشل میڈیا کو مقامی قوانین کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے غیر اخلاقی اور فحش مواد دکھانے کی شکایات کے بعد ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ جاری کردی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سے قبل پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی لگانے کی بھی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، ہم ایسے فیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے، امید ہے کہ وفاقی وزیر امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے، ایسے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں