ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی فلم نامور اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے ان گھر والوں اور اسٹاف کا بھی ٹیسٹ لے لیا ہے۔
T 3590 -I have tested CoviD positive .. shifted to Hospital .. hospital informing authorities .. family and staff undergone tests , results awaited ..
All that have been in close proximity to me in the last 10 days are requested to please get themselves tested !— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 11, 2020
امیتابھ بچن کا مزید کہنا ہے کہ ان کی فیملی کے افراد اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ کا انتظار ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن نے مزید لکھا ہے کہ پچھلے دس دنوں میں جو کوئی بھی میرے آس پاس رہا ہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ براہ کرم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔
دریں اثناء بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ بھارت میں کورونا وائرس کے 26ہزار سے زائد مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں وباسے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 8لاکھ ہوگئی ہے۔