صدف زہرہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی


راولپنڈی: راولپنڈی میں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی خاتون صدف زہرہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم نواز کے مطابق صدف زہرہ کی ہلاکت 29 جون کی دوپہر 2 بجے ان کی رہائشگاہ پر واقع ہوئی۔ لاش کے گلے میں بستر کی چادر اور دوپٹے کا پھندا لگا تھا اور لاش پنکھے سے لپٹی پائی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی گردن پر 25 سینٹی میٹر کا نشان دائیں کان سے بائیں کان کے حصے میں موجود تھا۔ خاتون کے دائیں گال پر نشان، ہونٹ سوجے ہوئے اور چہرے پر نیلے نشان موجود تھے۔

مزید پڑھیں راولپنڈی میں خاتون سمیت چار افراد قتل

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے خون، جگر، گردے اور معدے کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجواے گئے ہیں۔ خاتون کی موت کے اسباب کے متعلق حتمی رپورٹ فرانزک لیبارٹری کے نتائج کے بعد ہی اخذ کی جاے گی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ابتدائی جائزے میں خاتون کی موت کا سبب دم گھٹنا سے معلوم ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ خاتون کی بہن مہوش زہرہ نے ایف آئی آر میں بہنوئی علی سلمان پر قتل کا الزام عائد کیا تھا۔ ملزم ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرتا ہے۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے تین دن ملزم علی سلمان کی جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا تھا۔


متعلقہ خبریں