کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 26 افراد جاں بحق 2 ہزار 179 متاثر ہو گئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1269 ہو گئی ہے جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 446 تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبےمیں 44 ہزار 523 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے 655 مریضوں کی حالت تشویشناک اور94 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 1406 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہزار536 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے۔
ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 74 ہزار 202 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 78 ہزار 267، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 380، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، آزادکشمیر میں ایک ہزار 27 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 673 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 914، اسلام آباد میں 122، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 114 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار تینتس ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔