برطانوی وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیر اعظم نے خفیہ شادی کر لی

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم  نے لاک ڈاوَن میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے برطانیہ میں 4 جولائی سے بارز، ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ باہرجا کر سماجی طور پر نئی آزادی سے لطف اندوز ہوں اور سب کو خبردارکرتا ہوں کہ ذمہ داری سے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی دوری کے قوانین میں نرمی لائے گی جبکہ حکومت کرکٹ اور سینما جیسی رونقیں بھی دوبارہ بحال کر رہی ہے تاہم اگر کورونا کا خطرہ بڑھا تو لاک ڈاوَن سخت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ بھی کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں ہے اور دنیا اس وبائی امراض کی دنیا بھر کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 3 لاکھ 6 چھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ اموات کی تعداد 42 ہزار 9 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 911 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا، روس نے امیر طبقے پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 52 ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ  51  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


متعلقہ خبریں